ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : منریگا اسکیم کے تحت قلی مزدوروں کے بجائے جے سی بی سے لیا جارہا ہے کام - مزدوروں کے نام پربنایا جارہا ہے بل

یلاپور : منریگا اسکیم کے تحت قلی مزدوروں کے بجائے جے سی بی سے لیا جارہا ہے کام - مزدوروں کے نام پربنایا جارہا ہے بل

Sat, 02 Jul 2022 21:35:21    S.O. News Service

یلاپور 2 / جولائی (ایس او نیوز) غریب کسانوں اور کمزور طبقات کے مزدوروں کو روزگار یقینی بنانے کے لئے 2005 میں جاری کی گئی مرکزی حکومت کی 'مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ' (منریگا) اسکیم کے تحت قصبوں اور دیہاتوں میں ایک غریب خاندان کو فی کس روزانہ 309 روپے  اجرت پر سال میں ایک سو دن مزدوری کا موقع فراہم کرنا ہوتا ہے  اور اس کے لئے سرکار سے پنچایتوں کو فنڈ دئے جاتے ہیں ۔ 

مگر یلاپور تعلقہ کے بعض گرام پنچایت علاقوں سے سرکاری افسران کے خلاف یہ الزام سننے میں آ رہا ہے کہ منریگا اسکیم کے تحت جو فنڈ خرچ ہونا ہے اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کام تو جے سی مشینوں سے پورا کیا جا رہا ہے اور بل بنانے کے لئے غریب مزدوروں کا نام استعمال کیا جارہا ہے ۔ یعنی مبینہ طور پر یہ بدعنوانی اس طرح ہوتی ہے کہ  مزدوروں کو کام پر لگانے سے کئی دنوں تک کام کرکے جو بڑا بل بنتا ہے وہی کام  جے سی بی چلا کر کم دنوں میں کم خرچ پر پورا کیا جاتا ہے اور مزدوروں کے حساب سے نقلی بنا کر بڑی رقم وصول کی جاتی ہے ۔

الزام یہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ اس بدعنوانی میں کچھ سیاسی لیڈران اور پنچایت افسران کا گٹھ جوڑ ہوتا ہے ۔ اور یہ سلسلہ پچھلے کئی برسوں سے چل رہا ہے ۔


Share: